Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیراعظم شہبازشریف آج معروف عالم دین پیر سید ریاض شاہ کی عیادت کریں گے

راولپنڈی (نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف آج راولپنڈی خیابان سر سید کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف پیر سید ریاض حسین شاہ کی عیادت کیلئے ان کے گھر جائیں گے ، مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف پیر سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ راولپنڈی کے حوالے سے سیکورٹی اداروں نے انتظامات مکمل کر لیئے۔