چیئرمین آیف بی آر عاصم احمد سےعالمی بینک کے کنڑی ڈائریکٹرکی ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عالمی بینک کے کنڑی ڈائریکٹر ناجی بنہسین نے چیئرمین آیف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی،عالمی بینک اور ایف بی آر کا پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ (PRRP)کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،ایف بی آر اور عالمی بینک کا گذشتہ سال کے دوران پراجیکٹ کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں عالمی بینک کے آپریشنز منیجر گیلیس ڈروگیلس، لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس حق اور پبلک سیکٹر سپیشلسٹ ارم توقیر شامل تھیں ممبر ریفارمز اردشیر طارق اور پراجیکٹ ٹیم کے اراکین بھی ملاقات میں شامل تھےپراجیکٹ کے تحت مستحکم محصولات حاصل کرنے، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور کاروباری لاگت کم کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیںمنصوبے کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان سیلز ٹیکس کے قوانین اور طریقہ کار کی ہم آہنگی تاریخی کامیابی تھیسیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے سنگل پورٹل لانچ کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی ایف بی آراور عالمی بینک کا بھی اتفاق،ایف بی آر شفافیت کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکس اخراجات کی تفصیلی رپورٹس شائع کرتا رہتا ہےآئی ٹی انفراسٹریکچر اپ گریڈ کرنے اور ایف بی آر کی آٹو میشن پر بھرپور توجہ دینے پر اتفاق،پراجیکٹ کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔