قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑے،نعیم الرحمان

کراچی ( اے بی این نیوز      )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے 1970میں پلیٹ فارم میں الیکشن لڑا،جماعت اسلامی مشرقی پاکستان میں مقبول ترین جماعت تھی،ہم اپوزیشن الائنس کی وجہ سے الیکشن میں نقصان ہوتا رہا ہے ،50کی دہائی میں جب بلدیاتی الیکشن ہوئے جماعت اسلامی کراچی میں جیت گئی ،2001 میں ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو میئر جماعت اسلامی کا جیتا،،2005میں بھی جماعت اسلامی نے میئرکا الیکشن جیتا،تو ہمارے قدم روک دیئے گئے،الخدمت فائونڈیشن پورےملک میں کام کر رہی ہے،42سال بعد جماعت اسلامی اپنےنشان
مزید پڑھیں : گندم تحقیقات کاکوئی نتیجہ نہیں نکلےگا، انوارالحق کاکڑ کی کوئی ساکھ نہیں،تیمورسلیم جھگڑا

پر آئی لیکن 2018میں ایم ایم بن گئی،ہمیں دوسری جماعتوں سے اتحاد کرنے میں نقصان ہوا،8فروری کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،فارم 47والی حکومت جعلی ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑے،جماعت اسلامی نےکراچی میں 8 لاکھ ووٹ لئے،کراچی میں ایم کیوایم نے ایک لاکھ بھی ووٹ نہیں لئے،سندھ میں تعلیم کا 70سے80فیصد بجٹ استعمال نہیں ہوتا،پیپلزپارٹی 16سال سے حکومت میں ہے ،عوامی تائید سے انتخابی عمل کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں ،ہرکوئی قربانی دے عوام ہی قربانی کیوں دیں،،پاکستان کےپاس چین ،افغانستان ،ایران سےتجارت کے مواقع ہیں،جس نے شہ رگ پر قبضہ کیاہے اس سے تجارت کی بات ٹھیک نہیں،دوست سےلڑیں اور جس نےقبضہ کیاہے اس سےتجارت ٹھیک نہیں۔

مزید پڑھیں : کرپشن کی طاقت سے 6کروڑ کاشتکاروں کو ذبح کر دیا گیا، خالد کھوکھر