Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کاریں سستی ہو گئیں،دو کمپنیوں کا قیمتیں کم کرنے سے انکار

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مختلف کارساز کمپنوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے، گذشتہ چند روز کےدوران پاکستان میں آٹوموٹیو لینڈ سکیپ نے حیران کن واقعات کا مشاہدہ کیا ہے۔تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کے شوقین افراد کےلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ’ کیا ‘ کمپنی کی جانب

سے گاڑیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، کمپنی نے Stonic ماڈل میں 15 لاکھ، Peugeot 2008 کی قیمت میں 4 سے 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی،سوزوکی سوئفٹ کی قیمت 1 سے 7 لاکھ کم ہوئی ہے، پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں قیمتوں میں اس طرح کی

مزید پڑھیں : خواجہ سراؤں پر تشدد ، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
زبردست کمی شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، جس کی بنیادی وجوہات کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں۔معروف ماہر اقتصادیات نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے اس نئے رجحان پر روشنی ڈالی، حالیہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کو متاثر کرنے والے عوامل کے بارے میں تجزیہ پیش کرتے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں نمایاں کمی کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں

Stonic کی قیمت میں 24 فیصدسوئفٹ کی قیمت میں 13 فیصد اور ٹویوٹا یارس 1.3 اور سٹی سی وی ٹی میں 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ نیزلکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کاروں کی قیمتیں کم کرنے کے بعد دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی
مزید پڑھیں : گندم معاملہ،پی ٹی آئی حکومت کا اقدم اچھا تھا طلب ورسد میں توازن بر قرار رہا، انوار الحق کاکڑ

کاروں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے کہا کہ کچھ ڈیلرز اور صارفین نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اس سے رابطہ کیا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے ہونڈا اٹلس کارز لیمیٹڈ اپنی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ 16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی

تھیں۔ مپنی نے کہا کہ ہم فی الحال مزید کمی نہیں کررہے اور حالیہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح اور میٹیریل کی قیمتوں میں کوئی
مزید پڑھیں : سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ

تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔انڈس موٹر کمپنی نے کہا کہ انہیں مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے

میں متعدد سوالات موصول ہوئے ہیں، ہم اپنی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انڈس موٹر کمپنی نے مارچ میں ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی تھی۔

مزید پڑھیں : سینیٹر ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب