سینیٹر ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور( نیوز ڈیسک ) سینیٹر ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ اے این پی کے مطابق کونسل اجلاس سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے پارٹی کے مرکزی صدر کیلئے ایمل ولی کا نام تجویز کیا۔
مزید پڑھیں: پیپلز بس سروس، پاکستان کا پہلا خودکار کرایہ وصولی کا نظام شروع
مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی۔

اجلاس میں مرکزی الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ کونسل اجلاس میں ملک بھر سے کونسل اراکین شریک ہوئے۔