اہم خبریں

بشکیک میں طلبہ گروپوں میں لڑائی کے بعد صورتحال پُرسکون

بشکیک(نیوزڈیسک)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ گروپوں میں گذشتہ رات کی لڑائی کے بعد صورتحال اب پُرسکون ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بشکیک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 2700 پولیس اہلکار تعینات ہیں، رضاکار فورس کے ایک ہزار اہلکار بھی شہر میں گشت کر رہے ہیں۔

کرغزستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی طلبا کے خلاف رات کو شروع ہونے والا احتجاج آج صبح ختم ہو گیا، ہولیس نے مظاہرین سے معاہدے کے بعد علاقہ کلیئر کرا دیا تھا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ غیرملکی میڈیا غلط معلومات پھیلا رہا ہے، صرف کرغز حکام سے مستند معلومات لی جائیں۔

کرغز وزارت صحت کے مطابق طلبا فسادات میں 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بشکیک میں طلبا ہاسٹل میں 13 مئی کو ہونے والے جھگڑے پر 4 مصری شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں