آئندہ چند ماہ اہم، نوجوان نسل الیکشن کیساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے سپریم کورٹ 3 اہم کیسز کی سماعت کی ابتداء کرنے جارہی ہے جو پاکستان کی سیاست اور سیاستدانوں کا رخ موڑ سکتی ہے اور آنیوالے دنوں میں سیاست پر گہرےاثرات چھوڑ ہو سکتی ہے اور نِت نئے سیاسی تجربات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں نگران حکومت آ نہ جائے الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے دے الیکشن کا وقت پر ہونا یا وقت پر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے جو لوگ ایک دوسرے کو رسہ ڈال کر گلیوں اور بازاروں میں گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے اپنے کیسیز ختم کرانے کیلئے اکٹھے ہوئے جس طرح پنجاب اور کے پی کے میں نگران حکومتیں بنائیں گئیں جس طرح کراچی کا الیکشن ہوا جو کچھ کشمیر گلگت بلتستان میں کھیل کھیلا گیاوہ لمحہ فکریہ ہے اگلے الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا اور وہ نوجوان نسل الیکشن کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی اور اتنے جوش و جذبے سے پولنگ بوتھ کی طرف جائے گی جس کا عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں ہے نوجوان کا ووٹ ہی کسی کا الیکشن بنائے گا اور کسی کا بگاڑے گا ملک کے حالات اتنے سنگین اور گھمبیر ہو چکے ہیں کے تباہ حال معیشت کو مستحکم جمہوریت کی ضروت ہے جب آٹا 160 روپے کلو چینی 150 روپے کلو اور پیک آور میں بجلی کا بنیادی ریٹ 50 روپے ہوگا تو لیپ ٹاپ بیچارے کیا کرے گا۔