وفاقی دارالحکومت میں 2 سو بیڈز پر مشتمل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد (   اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت میں 2 سو بیڈز پر مشتمل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد آخری مراحل میں داخل ۔ 10 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے کینسر ہسپتال پمز کے اندر تعمیر کیا جائے گا ۔۔ وزیر اعظم شہباز شریف کل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گےذرائع وزارت صحت کے مطابق کینسر ہسپتال تین سال کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔۔ کینسر ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی جائے گی ۔ جبکہ منصوبے پر دس ارب سے زائد کی لاگت آئے گی ۔کینسر ہسپتال کے مریضوں کو کیمو تھراپی سمیت تمام سہولیات ایک چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی ۔