یورپ جانے والا پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

استنبول(نیوزڈیسک)خوشحال زندگی گزارنے کا خواب لئے یورپ جانے والا پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق خوشحال زندگی گزارنے کا خواب لئے یورپ جانے والا پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.

کوئٹہ کے رہائشی علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی سمگلروں کی مدد سے ترکیہ سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لئے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے، لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر تمام ہوگیا.

مزیدپڑھیں:اسلام آباد اور پنجاب میں تیز آندھی اور بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

جاں بحق افرادمیں علی آغا، ان کی اہلیہ 40 سالہ بی بی طاہرہ، چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10سالہ فاطمہ اور پانچ سالہ کوثر بھی شامل ہیں۔

رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کو استنبول میں سپرد خاک کردیا۔

علی آغا کے برادر نسبتی عادل شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو اپنے وطن کی مٹی بھی نصیب نہیں ہو سکی اور انہیں وہیں ترکیہ کے شہر استنبول میں سپردِخاک کر دیا گیا۔