حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومتی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والوں کو فی لیٹر 5 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل صارفین کو 3 روپے 68 پیسے کا ریلیف ملے گا۔















