تبلیسی میں پاکستان جارجیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )تبلیسی میں پاکستان جارجیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس،سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور جارجیا کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر خوتیشیا شویلی نے اپنے اہنے وفد کی قیادت کی،تقریب میں جارجیا اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر اور دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہرر بنانے پر تبادلہ خیال کیا،
افتتاحی اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے تجارت سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا،
سکریٹری خارجہ نے پاکستان اور جارجیا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا، دوطرفہ سیاسی مشاورت کے باقاعدہ آغاز پر مفاہمت جی یاد داشت ہر دسخط ،
فریقین میں اتفاق کیا گیا کہ پاک جارجیا سیاسی مشاورت کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا،سیکرٹری خارجہ نے جارجیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی فریقین نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کی بنیاد رکھے گاسیکرٹری خارجہ نے جارجیا کے نائب وزیر انصاف اور نائب وزیر اقتصادیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں سیکرٹری خارجہ نے اپنے اعزاز میں منعقدہ جارجیا کے ممتاز کاروباری نمائندوں جی تقریب میں بھی شرکت کی سیکرٹری خارجہ نےپاکستان اور جارجیا کے درمیان تعاون کے امکانات کو کھولنے کے لیے سخت B2B نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر زور دیا۔