بھارت کے پاکستان مخالف بیانات سےعلاقائی استحکام کو خطرہ ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشت گردی کا سامنا ،بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات سےعلاقائی استحکام کو خطرہ ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب، کہامقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اوآئی سی جموں و کشمیرسے متعلق ایکشن پلان پرعملدرآمد کرے، وزیرخارجہ کاغزہ میں اسرائیل کے

مزید پڑھیں :لکی مروت ، شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار، خود مختار فلسطینی ریاست، اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ ،کہا او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی پر مل کر کام کریں، نائب وزیراعظم کی اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک کی بھی مذمت ، او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری کوقابل ستائش قرار دیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے