عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار

عارف والا( نیوز ڈیسک ) عارف والا پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چیکنگ کو دران ملزم کو روکا تو ملزم نے بتایا کہ وہ فوج کا حاضر سروس میجر ہے۔
مزید پڑھیں:لکی مروت ، شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے
پولیس اہلکاروں نے جب اس سے شناخت کروانے کو کہا تو اس نے محمد محسن کے نام سے بنایا ہوا میجر پنجاب رجمنٹ کا سروس کارڈ دکھایا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ ملزم جامعہ اسلامیہ،عارف والا کا رہائشی محمد آصف ولد محمدعالم موچی ہے۔

ملزم کے قبضے سے فوج کے کیپٹن کی وردی میں ملبوس تصویر برآمد ہوئی۔ سب انسپکٹر اویس صفدر کی مدعیت میں دفعہ 420,486,471 اور 171 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔