Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے دنیا کی بلندترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرلی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے بھی دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ خراب موسم کے باوجود اسد میمن نے 8 ہزار8سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کیلئے جانیوالی 15 رکنی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کوہ پیما نے کامیابی اپنے نام کرلی۔اسد میمن نے چوٹی پر پہنچ کر نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے قومی جھنڈا لہرایا۔ اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے آٹھویں پاکستانی بن گئے جبکہ وہ یہ اعزاز پانے والے سندھ کے پہلے کوہ پیما ہیں۔اسد میمن دنیا کی 7 بڑی چوٹیوں میں سے چارپہاڑی چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ واپسی پر اسد میمن خراب موسم میں پھنس گئے اور ہاتھ ٹوٹنے کے ساتھ گھٹنے کی چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔دو ماہ کی غیر آرام دہ نیند، منجمد راتیں، لامحدود سر درد اور سخت ترین دھوپ کے باوجود دنیا کی سب سے اونچی چوٹی کو سر کرنا بہادری کی مثال ۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک 400 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔