Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عالمی سطح پر گلیشیئر زڈرامائی انداز میں پگھلنے لگے،پاکستان کے خطرات میں اضافہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا کےگلیشیئر ڈرامائی انداز میں پگھل رہے ہیں جس سے سمندر کی سطح بلند ہونےکی شرح دوگنی ہوگئی ہے جس سے پاکستان کیلئے خطرات بڑھ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے گرین ہاؤس گیسز کا ریکارڈ اخراج دنیا پربری طرح اثر انداز ہو رہا ہے، پچھلے 8 سال کرہ ارض کے گرم ترین سال ریکارڈ ہوئے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ریکارڈ سطح کو چھوگیا ہے، 2013 سے 2022 کے دوران سمندرکی سطح 4.62 ملی میٹر کی شرح سے بلند ہوئی، سمندر کی سطح بلند ہونے کی یہ شرح 1993 سے 2002 کی شرح سے دوگنی ہوگئی ہے، بڑھتے عالمی درجہ حرارت اورپگھلتےگلیشیئر کو پاکستان کے لیے بری خبر قرار دیا گیا ہے،پاکستان میں 7000 گلیشیئر ہیں جو تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے پچھلے سال پاکستان میں بارشوں اورگلیشئیر ز پگھلنے سےسیلاب کی وجہ سے نےلاکھوں افراد بےگھر ہوئے ،کورونا وباء اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے اس سے ملک بھی معاشی دبا و کا شکار ہوا ۔