عدالت کسی فریق کی نہیں بلکہ آئین کی حمایت کر رہی ہے، موجودہ حالات میں 90 روز میں الیکشن ضروری ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) ا سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران نے ریمارکس دیئے کہموجودہ حالات میں 90 روز میں الیکشن ضروری ہیں، پشاور ہائی کورٹ نے 2 ہفتے نوٹس دینے میں لگائے،لاہور ہائی کورٹ میں بھی معاملہ التواء میں ہے، سپریم کورٹ میں آج مسلسل دوسرا دن ہے اور کیس تقریباً مکمل ہو چکا ہے، عدالت معاملہ آگے بڑھانے کیلئے محنت کر رہی ہے، ججز کی تعداد کم ہے پھر بھی عدالت نے ایک سال میں 24 بڑے کیسزز نمٹائے ،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی تاریخ دیناصدر کی صوابدید یے، اسمبلی مدت پوری ہو تو صدر کو فوری متحرک ہونا ہوتا ہے،درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا تو بتانا ضروری ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت ہائی کورٹس کو جلدی فیصلے کرنے کا حکم دے سکتی ہے، سپریم کورٹ رولز میں بینچ تشکیل کا طریقہ کار موجود ہے، سپریم کورٹ رولز کے مطابق یہ آگاہ کرنا ضروری ہے کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے یا نہیں ۔