گرمی کی شدت میں اضافہ ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق، اپریل کے مہینے میں پاکستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت
مزید پڑھیں:پی پی 133 میں دوبارہ گنتی ، مسلم لیگ ن کے رانا ارشد کامیاب

بڑھنے کی توقع ہے اور گرمی کی لہر کے امکانات ہیں۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق لاہور میں رواں اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو کہ تیس سال کا ریکارڈ توڑ دے گی۔پی ڈی ایم اے نے گرمی کی لہر کے خطرے

سے بھی خبردار کیا ہے، خاص طور پر پنجاب کے میدانی علاقے اور بڑے شہر متاثر ہوسکتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں، مٹی کے طوفان، تیز بارش اور اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔شمالی پنجاب کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا

ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔