Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ،جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے۔

جس کے سبب گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:بھکاریوں نے مسافروں سے عیدی طلب کرنے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کا رخ کر لیا

سندھ کے دارالحکومت میں زیادہ تر دھوپ رہے گی اور آسمان بھی صاف رہے گا جس کے باعث دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں بارش کی تازہ ترین اپ ڈیٹ:

رواں ہفتےشہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ملک کے بیشتر حصوں میں گرم مرطوب ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی ایئر کوالٹی:

صوبائی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب ر 76 ریکارڈ کیا گیا جو کہ معتدل ہے۔

پاکستان کا موسم :

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام اور رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔