پاکستان میں عیدالفطر2024 کا چاند کب نظرآئے گا،محکمہ موسمیات کی تازہ اپ ڈیٹ

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کے امکانات
مزید پڑھیں:کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف درخواست خارج

ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی جب کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد رہے

گا جس کے باعث عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 9 اپریل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی سائنسی بنیادوں پر رمضان المبارک کا چاند 29 دن کا ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جا سکتی ہے۔