اہم خبریں

ایف آئی اے، ایف بی آر کے ذریعے دبئی لیکس کی تحقیقات کی درخواست

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
مزید پڑھیں: جسٹس منیب نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور تاجروں کے نام سامنے آئے۔ ہر سیاستدان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی جائیدادیں ظاہر کرے۔

عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس بات کی تحقیقات کرائی جائیں کہ دبئی میں خریدی گئی جائیدادیں منی لانڈرنگ کے ذریعے تو نہیں، دبئی میں غیر قانونی جائیدادیں پائی جانے پر ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں