اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر
مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس سمن رفعت

امتیاز نے بابر اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل صدر ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے اس لیے عدالت بابر

اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔بعد ازاں عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔