وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے جین میریٹ کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون اور
مزید پڑھیں:پی ایس 112 سے پیپلز پارٹی کے محمد آصف کامیاب

باہمی دلچسپی کے امور جیسے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ جین میریٹ نے پاکستان سپر

لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کے لیے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل 9 کے میچز دیکھ کر بہت

اچھا لگا۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ وزارت داخلہ میں محسن نقوی کی کامیابی کے لیے بھی دعا کرتی ہیں۔تاہم محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ ہے۔ پاکستان مختلف

شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔