اسلام آباد یونائیٹڈ نےتیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار میدان مار لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌کوئٹہ ،علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 5.4ریکارڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ اور کولن منرو 17، 17 ،مارٹن گپٹل 50، اعظم خان 30رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آغا سلمان نے 10، شاداب خان 4، حیدر علی نے 5 اور فہیم اشرف ایک رن بناسکے۔آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حنین شاہ نے آخری گیند پر وننگ شاٹ لگاکر ٹیم کو کامیابی دلائی اور 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2،2، ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

عثمان خان 57، افتخار احمد 32 اور محمد رضوان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔خوشدل شاہ 11 رنز ، یاسر خان، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر 6 ، 6 رنز ، جانسن چارلس 4 رنز اور عباس آفریدی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔کرس جورڈن صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے محمد علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کی یہ فائنل میچ میں لگاتار تیسری شکست ہے۔ ملتان سلطانز کو گزشتہ دو ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی تھی جبکہ وہ 2021 میں پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی