کونسا قانون ہے جو پی ڈی ایم کیلیے اور تحریک انصاف کیلیے اور ہے، ڈاکٹر افتخار درانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مرکزی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ، ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا کہ پاکستان کی عوام جو کسی لیڈر یا جماعت کی کال کے بغیر اپنے حقوق لینے کے لیے پر امن احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلے، ان کیلئے شیلنگ،گولیاں اور رکاوٹیں پیدا کی گئیں، اب اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کیلیے آئے جتھوں سے حسن سلوک کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، یہ کونسا قانون ہے جو پی ڈی ایم کیلیے اور تحریک انصاف کیلیے اور ہے، رانا ثنا اللہ کے سیاسی احکامات بجا لا کر اسلام آباد پولیس نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے۔