اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی کو بڑی پیشکش، اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی کو بڑی پیشکش، اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کے لیے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔ خط میں الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں سے متعلق بھی بات کی گئی ہے۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے وزیراعظم کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں میں ہونے والی کمٹمنٹس سے پیچھے ہٹتی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط موصول ہوا ہے، رانا ثنا اللہ اور دیگر حکومتی نمائندوں سے توقع ہے کہ وہ اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔

حکومتی جانب سے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات اور الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں سمیت مختلف امور پر اختلافات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سونا خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا

متعلقہ خبریں