ساہیوال (اے بی این نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد اشرف کی نماز جنازہ کل 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے مسجد شہداء فرید ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
چوہدری محمد اشرف کا شمار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 4 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
مرحوم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے رکن بھی رہے، جبکہ وہ سابق پارلیمانی سیکرٹری تعلیم اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے چکے تھے۔
چوہدری محمد اشرف پاکستان بار کونسل کے رکن اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بھی رہ چکے تھے۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی













