Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،پنجوتھا،پی ٹی آئی کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آرہی،نہال ہاشمی،پاکستان میں کبھی بھی انصاف کابول بالانہیں رہا،مندوخیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ر ہنماتحریک انصاف نعیم حیدرپنجوتھا نے کہا ہے کہ حکومت کبھی نہیں چاہےگی بانی پی ٹی ئی کی رہائی ممکن ہو،معاملے کولٹکایاجارہا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جاتے تو یقیناً عید سے پہلے باہر ہوتے ،بانی پی ٹی آئی پربنانےجانےوالے کیسزجھوٹےہیں،پی ٹی آئی ورکرزکوجیسے ہراساں کیاگیا اس کی کوئی مثال دکھادیں،
پی ٹی آئی کے دور میں دکھا دیں ن لیگ اور پی پی کے سیاسی ورکروں سے پریس کانفرنس کرائی ہو، وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نوازشریف4ہفتے
مزید پڑھیں :ہسپانوی فٹ بالر پیلی ٹریو نے اسلام قبول کرلیا

کیلئےملک سےباہرگئےاور واپس نہیں آئے،بانی پی ٹی آئی نےکسی سیاستدان پرغلط کیسزنہیں بنائے،نوازشریف کیلئےبائیومیٹرک مشین کواسلام آبادہائیکورٹ پہنچایاگیا،بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے اندر سے اغوا کیا گیا تھا،حکمرانوں کی سزاؤں کومعطل کرکے اقتدارمیں بٹھادیاگیا،بانی پی ٹی آئی کواسلام آبادہائیکورٹ سےاغواکرنےکی کوشش کی گئی،ہم مطالبہ کرتےہیں9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،رہنمان لیگ نہال ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں تمام سہولیات میسر ہیں،نواز شریف اور مریم نواز کو بھی جھوٹے کیسز میں جیل ڈالا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی نےسیاسی کلچرمیں عدم برداشت
مزید پڑھیں :سائفر گم ہو بھی جاتا ہے تو اس کی سزا دو سال بنتی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق

کاعنصرپیداکیا،تحریک انصاف کےدورمیں سیاسی مخالفین کوجیلوں میں ڈالاگیا،بانی پی ٹی آئی نےسیاسی مخالفین کوانتقام کانشانہ بنایا،بانی پی ٹی آئی نے 4سال میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ،،ہمارے ملک میں عدلیہ کبھی آزادنہیں رہی،تحریک انصاف نے کہا تھا خودکشی کرلیں گے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں ،تحریک انصاف کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آرہی،سی پیک میں 50ملین ڈالر سرمایہ کاری آ رہی تھی تو بانی پی ٹی آئی نے دھرنا دیدیا،تحریک انصاف کےبانی چیئرمین نےآئی ایم ایف کوخط لکھا کہ پاکستان کوقرض نہ دیاجائے،ملک میں سرمایہ کاری لانےکی ذمہ داری صرف وزیراعظم کی نہیں،رہنماپیپلزپارٹی

مزید پڑھیں :غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکاندارایف بی آر کے نیٹ پر آگئے

قادرمندوخیل نےکہا کہ عدلیہ پاکستان میں کبھی آزادنہیں رہی،پاکستان میں کبھی بھی انصاف کابول بالانہیں رہا،ہمارےملک میں یہ کھیل چلتارہےگا،اسلام آباد میں انسپکٹر کا قتل ہو جاتاہے لیکن نام سامنے نہیں آتا،نوازشریف کوپہلےکیسزمیں سزائیں سنائیں گئیں بعدمیں کہا غلط کیس بنائےگئے،نئے آنے والے چیف جسٹس نے کیوں استعفیٰ دیا تھا ؟،ججزکوخط لکھنےکامعاملہ تشویشناک ہے پتالگاناچاہیے،
2013کےالیکشن کوآصف زرداری نےآراوکاالیکشن کہا،2018میں آرٹی ایس بٹھاکرالیکشن چھیناگیا،پیپلزپارٹی نےاس کےباوجودکہاجمہوریت چلنی چاہیے،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں :فواد چوہدری کو عید سے قبل بڑا ریلیف مل گیا