اسلام آباد(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں امریکا کی قائم مقام ناظم الامور (چارج ڈی افیئرز) نیتالی بیکر کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتالی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو بھجوا دی گئی ہے، جہاں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی کی منظوری کے بعد نیتالی بیکر کی بطور سفیر نامزدگی سینیٹ کے مکمل ایوان میں ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی، جہاں سے سے توثیق ملنے کی صورت میں نیتالی بیکر باضابطہ طور پر پاکستان میں امریکی سفیر کا عہدہ سنبھال سکیں گی۔
مزید پڑھیں۔وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے















