اہم خبریں

کل بجلی کن علاقوں میں بند رہے گی؟ 10 نومبر کو متاثرہ علاقوں کی فہرست جاری

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 10 نومبر کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور خانیوال کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کی وجہ سڑکوں کی تعمیر و کشادگی، ترقیاتی منصوبوں پر کام اور بجلی کے تقسیم کار نظام کی اپ گریڈیشن ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی صبح 7 یا 8 بجے سے بند ہوگی، جبکہ مختلف فیڈرز پر دوپہر 3 بجے تک فراہمی متاثر رہ سکتی ہے۔

ملتان سرکل
10 نومبر کو 11 کے وی بوہڑ گیٹ، اکبر روڈ، ریلوے روڈ، فرید آباد، حسن پروانہ، چلڈرن کمپلیکس، برن یونٹ اور نواں شہر فیڈرز پر صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی روز پیر فخر علی، مخدوم رشید، قائد اعظم اور ممتاز آئل مل فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ نیو چاون فیڈر بھی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک متاثر ہوگا۔

مظفرگڑھ سرکل
مظفرگڑھ میں 10 نومبر کو بکائنی فیڈر پر صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اس سے ایک روز قبل، 9 نومبر کو سٹی ون علی پور اور جناح فیڈرز پر بھی اسی دورانیے میں بجلی معطل رکھنے کا شیڈول دیا گیا تھا۔
ڈیرہ غازی خان سرکل
ڈی جی خان میں 10 نومبر کو کوئٹہ روڈ 2، خیابان سرور، سول لائن ون، کوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن، صدر بازار 2، گدائی 2، نیو ٹبی قیصرانی، باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوا، جلو والی اور ریترا فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ انڈسٹریل، اڈا چراغ اور ریکھ باغ والا فیڈرز پر صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

رحیم یار خان سرکل
رحیم یار خان میں 10 نومبر کو گھمن والا، تھل حمزہ، نظام آباد، لال گڑھ، چاچڑاں شریف، حلیب اور شیخ زید ہسپتال فیڈرز پر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

عابد پور، ایم ڈبلیو کیو 11، یوسف آباد، شاہ پور اور 500 کے وی سردار گڑھ فیڈرز پر صبح 9 بجے سے 11 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

خانیوال سرکل
خانیوال میں سٹی ون، 2، 3، 4 اور 5، حماد بنگلہ اور بورا روڈ فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ پیر صادق شاہ اور علامہ اقبال فیڈرز پر بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی۔

بہاولپور سرکل
بہاولپور کے لیے فراہم کردہ شیڈول میں 9 نومبر کو الرحمن، بدرالدین، بندرہ پلی، انڈسٹریل اسٹیٹ، ستلج، شاہدرہ اور ماڈل ٹاؤن سی فیڈرز پر صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا ذکر ہے۔ کہروڑ پکا روڈ اور مصطفی شہید فیڈرز پر بھی صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک بجلی معطل رہنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں