اہم خبریں

اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی پولیس نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کی اینکر پرسن اور پروگرام میزبان ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کو نامزد کیا گیا ہے۔

41 سالہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کو بروز اتوار راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد سیکٹر 2 میں گھر کے بیڈ روم میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ان کے شوہر نے فائرنگ کو حادثاتی قرار دیا تھا۔

یہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران راولپنڈی میں خاتون کے قتل اور ایف آئی آر میں ان کے شوہر کو نامزد کیے جانے کا دوسرا ہائی پروفائل کیس ہے۔ اس سے قبل 20 اگست کو 45 سالہ حنا جاوید کی لاش صبح لال کرتی کے اپارٹمنٹ کے باتھ روم سے اس حالت میں برآمد ہوئی تھی کہ ”دونوں ہاتھ پیچھے کپڑے سے بندھے ہوئے، منہ پر کپڑا دیا ہوا، اور گردن میں لپٹی تار اوپر نہانے والے شاور سے بندھی ہوئی تھی۔“

قتل کے اس اندوہناک واقعہ کی ایف آئی آر بھی مقتولہ کے کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج ہوئی جس میں مقتولہ کے شوہر، سسر، اور گھریلو ملازم کو نامزد کیا گیا۔
مزیدپڑھیں: ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی

متعلقہ خبریں