محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپڈیٹ ،تفصیلات جانئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک
مزید پڑھیں:راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1000 لیٹر غیر معیاری جوس تلف

کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور شانگلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے

ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد تیرہ ڈگری، لاہور بیس، کراچی چھبیس، پشاور پندرہ، کوئٹہ سات، گلگت نو، مری دس اور مظفر آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔