Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اپریل کا آغاز ، موسم خشک اور گرم ، چند مقاما ت پر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپریل کے آتے ہی گرمی کا آغاز ہوگیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق عوام اب خشک اور گرم موسم کیلئے تیار ہے ۔محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پیر سے حالیہ بارشوں کے وقفے کے ساتھ ہی موسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی جس کے بعد موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:‌توشہ خانہ کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

تاہم، منگل شام اور رات کے اوقات میں آسما ن پر جزوی طور پر بادل رہیں گے ۔پنجاب کی طرف بڑھتے ہوئے، پیر اور منگل دونوں کو زیادہ تر اضلاع خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مری اور گلیات جیسے مقامات، ان کے گردونواح میں منگل کی شام ہوتے ہی کچھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم، خیبر، شانگلہ اور بونیر جیسے علاقوں میں جہاں شام اور رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے،۔

بلوچستان بھی اپنے بیشتر اضلاع میں خشک موسم تاہم، جنوبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ منگل کو گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقوںمیں موسم خشک رہے گا، منگل کو دونوں علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شام اور رات میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔