پاکستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا،شہبازشریف

لاہور ( اے بی این نیوز    )ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا،نامز وزیراعظم شہبازشریف کا بیان ،کہا ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی،پوری تندہی ،محنت اورایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، نوازشریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ادھر دوسری جانب صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی ،

مزید پڑھیں :نوازشریف نے کرپشن پر کاری ضرب لگائی،شہبازشریف

ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا،شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا ،شہبازشریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،سب کی ذمہ داری ہے مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں، تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں،عوام کی خدمت کیلئےہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، قائدین کا اتفاق ،

سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں، قائدین کا اتفاق ،ایم کیو ایم وفد نے شہبازشریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو سراہا ، ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ شہبازشریف 16 ماہ کے دوران اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے،امید ہےآپ کی قیادت میں پاکستان کو مسائل سے نجات ملے گی۔