دیرینہ مسائل حل ہو چکے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ نگراں حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کے لیے قلیل عرصے میں
مزید پڑھیں:مریدکے ، ٹرک اور کار میں تصادم 6 افراد جاں بحق،3زخمی

بڑے دیرینہ مسائل کو حل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ملک میں زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نگران حکومت اپنے کام کے آخری دن تک ملکی معیشت کو درپیش مسائل

کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔کے الیکٹرک (کے ای) کے مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے کے الیکٹرک کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے دوسرے روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (NTDC) اور کے ای کے درمیان انٹر کنکشن معاہدے پر دستخط کو بھی سراہا۔ک
ے الیکٹرک کے سی ای او نے کمپنی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر نگراں وزیراعظم اور حکومتی عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیپرا اور کے الیکٹرک مشترکہ طور پر ان مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کریں اور اس حوالے سے جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں نگراں وزیر توانائی محمد علی، کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔