مریدکے ، ٹرک اور کار میں تصادم 6 افراد جاں بحق،3زخمی

مریدکے( نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر مریدکے میں جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،
مزید پڑھیں:ن لیگ کا حکومت بنانے کیلئے آزاد اراکین اسمبلی سے رابطے تیز

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک یوٹرن لینے کے بعد بے قابو ہوکر کار سو ٹکرا گیا تھا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ،
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندا ن سے ہے جو خانیوال میں شادی میں شرکت کے بعد

واپس گوجرانوالہ جارہے تھے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونیکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت کی۔