برازیل: طوفانی بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی، 36 افراد ہلاک

سائو پائولو(نیوزڈیسک) برازیلی ریاست ساؤ پاؤلو میں شدید بارشوں اور طوفان ، سیلاب نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد ہلاکتیں سامنے آگئیں۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کی وجہ سے موٹروے بھی زیرآب آگئی تقریبا36 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہےکہ اتوار کے روز ساؤ پاؤلو میں 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو رواں ماہ متوقع بارش سے بھی زیادہ ہے۔ساؤ پاؤلو کے علاقے ساؤ سبساٹیو کے میئر کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کی وجہ سے سرچ اور ریسکیو ٹیموں کو بیشتر مقامات پر رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے جب کہ اب تک ہمیں نقصان کا درست اندازہ نہیں، اس وقت صرف متاثرین کو ریسکیو کرنا ہماری ترجیح ہے۔میئر کے مطابق بارشوں کے بعد سے اب تک 50 سے زائد گھر مکمل طور پر بہہ گئے اور درجنوں افراد لاپتا ہیں جب کہ اب تک 36سے زائد افراد کے جان سے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے اور متعدد بے گھر ہوچکے ہیں۔برازیل کی سول ڈیفنس اتھارٹی نے سیلابی صورتحال کے سبب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔