چین کا پاکستان میں دونئی الیکٹرک بائیکس لانچ کرنے کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین کی الیکٹرک بائک بنانے والی کمپنی یادیانے دو نئی الیکٹرک بائیکس پاکستان میں لانچ کردیں،

ایک اعلان میں چینی کمپنی نے کہا کہ وہ Yadea G5 اور Yadea RUIBIN لانچ کر رہے ہیں۔ Yadea G5 سب سے مہنگی الیکٹرک بائیک ہے، جس کی قیمت دولاکھ 80ہزارروپے ہے ،

کمپنی نے بائیک کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس بائیک کی موٹر 1200Wکی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار50کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ،اس کی بیٹری 72وولٹ اور 26ایمپئرہے ،اور ایک ریچارج پر بائیک 90سے100کلومیٹر سفرکریگی،

دوسری بائیک Yadea RUIBIN پاکستانی مارکیٹ میں کمپنی کی سب سے سستی موٹر سائیکل ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 99ہزار ہے،اس بائیک کی موٹر800واٹ ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار45کلومیٹر فی گھنٹہ ہے

اور ایک ریچارج میں 80سے90کلومیٹر چلے گی۔