اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے اسلام آبادہائیکورٹ میں حلقے این اے 47 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا جس کا فیصلہ آگیا ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔ذرائع کے مطابق آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔۔

یہ بھی پڑھیں:‌نوازشریف کا اسلام آباد ، مری میں پڑاؤ،آصف علی زرداری ودیگر رہنمائوں سے ملاقات متوقع

خیال رہے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل اور این اے 47 سے (ن) لیگ کے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوئے تھے۔