سیاسی جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں،وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے چاہئیں جومسائل کے خاتمہ کا واحد حل ہے۔جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بات پر متفق ہیں کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے لچک دکھائی ہے اور آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی نمائندگی کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مسلسل ناانصافیوں کی وجہ سے ادارے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پر اجارہ داری کا الزام نہ لگایا جائے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری بات چیت بہت طویل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور ملک میں عام انتخابات کے لیے آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہتی لیکن عمران خان کو جلدی ہے۔عمران خان کو الیکشن کی تاریخ پر لچکدار رویہ اختیار کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں پی ٹی آئی نے خود تحلیل کیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہم کب تک اپنی اسمبلی نشستوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ عام انتخابات آئین کے مطابق کرائے جائیں گے اور اگر کسی نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ مداخلت کرے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=eZ0oA5AnhTw