تھری ایم پی او کا استعمال، اسلام آباد ہائیکورٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر برہم

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔یا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس 3 ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے 1980 کے قانون کی سیکشن 18 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریار آفریدی اور شانداز گلزار کی درخواست نمٹا دی۔