Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

غزہ میں خوراک کابحران انتہائی سنگین ہوچکا،اقوام متحدہ کا انتباہ

مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں خوراک کا بحران بہت زیادہ سنگین ہوچکا ہے اور ہر 4 میں سے ایک فرد بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا جس میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر روشنی ڈالی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں بھوک کی شکار آبادی کی شرح نے افغانستان اور یمن جیسے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں حالیہ برسوں میں قحط سالی کا سامنا ہوچکا ہے۔