یورپی یونین نے نائیجر کیلئے مالی اور سیکیورٹی تعاون معطل کردیا

برسلز(نیوزڈیسک)نائیجر میں فوجی بغاوت اور صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد اب یورپی یونین نے نائیجر کے لیے مالی امداد اور سیکیورٹی تعاون معطل کردیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے بیان میں کہا کہ نائیجر کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ سیکورٹی سے متعلق تمام اقدامات کو بھی فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر رہے ہیں جبکہ یورپی یونین سمیت امریکا اور دیگر ممالک نے صدر محمد بازوم کی غیر مشروط رہائی اور ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔