مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے اطراف سعودی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار کرلیے۔

عرب نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہےکہ گداگری اسلام میں سختی سے منع ہے، زائرین کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔گداگری ملک کے امن کے لیے بھی خطرناک ہےکیونکہ ان گداگروں کے پیچھے منظم مافیا ہوتی ہے اور یہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:’’ستھرا پنجاب مہم‘‘کے تحت لاہور میں ایک لاکھ 30ہزارٹن فضلہ تلف کردیاگیا

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں موجود ہیں جنہوں نے 4 ہزار سے زائدگداگروں کو گرفتارکیا ہے۔