افغانستان ، بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے ہلاک ہوگئے

کابل( نیوز ڈیسک) جنوب مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو بچے ہلاک ہو گئے، محکمہ اطلاعات و
ثقافت کے صوبائی سربراہ حمید اللہ نثار نے بتایا کہ اتوار کو صوبہ غزنی کے گیرو ضلع میںلڑکے اور لڑکیوں کا ایک گروپ کھیل رہا
مزید پڑھیں:عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

تھا کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔نثار نے اے ایف پی کو بتایا کہ روسی حملے کے وقت سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ اس وقت چلی جب وہ اس سے کھیل رہے تھے۔ بدقسمتی سے، اس نے نو بچوں کی جان لے لی۔غزنی پولیس نے

بتایا کہ بچے پانچ لڑکیاں اور چار لڑکے جن کی عمریں چار سے دس سال کے درمیان تھیں۔1979 میں سوویت یونین کے حملے بعد ہونے والی خانہ جنگی، اور غیر ملکی حمایت یافتہ حکومتوں کے خلاف 20 سالہ طالبان کی شورش کے بعد، کئی دہائیوں

سے جاری تنازعات کے نتیجے میں افغانستان کے علاقے غیر پھٹنے والی بارودی سرنگوں، دستی بموں اور مارٹروں سے بھرے پڑے ہیں۔اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے تشدد میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے۔

تاہم،بارودی سرنگیں اب بھی باقاعدگی سے جانیں لے رہی ہیں، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس کا سب سے بڑا شکار بچے ہیں۔مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بتایا کہ اتوار کے روز ایک اور بچہ ہلاک اور پانچ دیگر

افراد زخمی ہو گئے جب ہرات صوبے میں بھی دھماکہ ہوا۔