اسرائیلی وزیر خارجہ کا سرکاری دورہ بحرین ملتوی

منامہ (نیوزڈیسک)بحرین نے اسرائیلی وزیر خارجہ کا سرکاری دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا،ایلائی کوہن نے اگلے ہفتے بحرین کا دورہ کرنا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینئر بحرینی حکام نے بتایا کہ شیڈولنگ کے مسائل کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اگلے ہفتے ملک میں موجود نہیں ہوں گے اور وہ اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے تاہم اسرائیلی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ ایک روز قبل قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیاتھا جس کی عرب ممالک نے سخت مذمت کی، یہی وجہ ہے کہ بحرین نے وزیر خارجہ ایلائی کوہن کا دورہ ملتوی کیا ۔