Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

یورپی پارلیمنٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

نیڈر لینڈز( اے بی این نیوز    ) یورپی پارلیمنٹ نے مودی حکومت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارتی ریاست منی پور میں عیسائیوں پر ظلم وستم کے خلاف منظور قرراداد میں بڑے انکشافات سامنے آگئے ۔
بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مودی سرکار کے ظالمانہ رویے دنیا سے چھپے نہیں ہیں جس کا نشانہ بالخصوص مسلمان بنتے ہیں لیکن عیسائی، سکھ سمیت دیگر اقلیتیں بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔یورپی پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار ریاستی طاقت سے مسیحیوں کو کچل کر انہیں اپنے صدیوں پرانےعلاقے میں دوسرے درجے کا شہری بنا رہی ہے، ہندو توا کے گھناؤنے چُنگل سے بچنےکیلیے مسیحی کوکی قبائل نے اپنی علیحدہ ، آزاد ریاست منی پور کی تشکیل کو نصب العین بنا لیا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے ایسا شدید رد عمل بی جے پی کے بڑھتے ہوئے مذہبی متعصبانہ رویے کی وجہ سے سامنے آیا ہے کیونکہ بی جے پی کی حکومت میں نہ صرف عیسائیوں بلکہ مسلمانوں، سکھوں ودیگر مذہبی اقلیتوں پر شدید ترین مظالم جاری ہیں۔بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مظالم اس لیے بھی جاری ہیں کیونکہ بی جے پی مقبولیت برقرار رکھنے کیلیے مذہب کارڈ کھیل رہی ہے اور ایسی صورتحال میں مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی شدت اختیار کرنے سے بھارت کی نظریاتی و جغرافیائی بنیادیں ہل رہی ہیں۔