دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ،عالمی بینک نے الرٹ جاری کر دیا

نیویارک (اے بی این نیوز )عالمی بینک نے دنیا بھر میں خوراک کے عدم تحفظ سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد،ممالک کی طرف سے مسلط کردہ تجارت سے متعلق پالیسیوں میں اضافہ ہوا۔عالمی ادارے کی تیارہ کردہ رپورٹ کےمطابق خوراک کی تجارت پر مختلف ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے عالمی غذائی بحران میں مزید اضافہ ہوا۔مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم پیداواراورمتوسط آمدنی والے ممالک میں پرائیویٹ انفراسٹرکچرکی سرمایہ کاری کا سلسلہ گذشتہ سال بھی جاری رہا ۔عالمی بینک کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 اورمارچ 2023 کے درمیان خوراک کی قیمتوں میں افراط زرکے اعداد و شمارجاری کیے گئےجوکم اوردرمیانی آمدنی والے ممالک میں اعلی افراط زر کو ظاہر کرتا ہے۔افریقہ،شمالی امریکا،لاطینی امریکہ،جنوبی ایشیا، یورپ اوروسطی ایشیا کے ممالک خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متاثر ہوئے ہیں۔