جسٹس محسن کیانی کا بھی ججز کیخلاف مہم چلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے خط ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کردی،ذرائع کے مطابق ججز کے خلافبدنیتی پر مبنی مہم کیخلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔۔

قبل ازیں جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔