بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی رنگا رنگ تقریبات ،موسیقی کیلئے گلوکاروں کے نام سامنے آگئے

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں مکمل، 12 نئی موسیقی کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سے ایک مشہور برطانوی موسیقار اینڈریو لائیڈ ویبر موسیقی پیش کریں گے۔ان 12 نئی موسیقی میں 6 آرکسٹرا ، پانچ کورل اور ایک آرگن کمیشن شامل ہیں جو اینڈریو لائیڈ ویبر کے علاوہ آئن فارنگٹن، سارہ کلاس، نائجل ہیس، پال میلر، تارک او ریگن، روکسانا پنوفنک، شرلی جے تھامسن، جوڈتھ ویر، روڈرک ولیمز اور ڈیبی وائزمین پیش کریں گے۔ان تمام عالمی شہرت یافتہ موسیقاروں کا انتخاب بھی خود شاہ چارلس سوم نے کیا ہے، جو کلاسیکل، مقدس، فلمی، ٹیلی ویزن اور تھیٹریکل انداز کی موسیقی پیش کریں گے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب کے لئے اینڈریو لائیڈ ویبر کا انتخاب ذاتی طور پر شاہ چارلس سوم نے کیا ہے، اس موقع پر ملکہ کنسورٹ کیملا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق بادشاہ چارلس سوم نے خود ذاتی طور پر میوزیکل پروگرام کے لئے موسیقی کا انتخاب کیا ہے اور 12 نئی موسیقی کو تیار کروایا ہے جس میں موجودہ دور کی آواز میں روایت و ثقافت کے مختلف انداز کی طرزِ موسیقی کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں تاج پوشی کی تقریب کے بعد 7 مئی کو ونڈسر کیسل میں کنسرٹ اور لائٹ شو ہوگا جبکہ 8 مئی کو بیک کی چھٹی اور عوام کو رضاکارانہ خدمات کی پیشکش کی جائے کی۔