فوجی افسران اورسپاہیوں کو اعزازات سے نوازا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک )فوجی افسران اور جوانوں کو جمعہ کو اسٹار آف ایکسی لینس ملٹری، ایکسی لینس ملٹری میڈل اور میڈل آف گڈ کنڈکٹ سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں رینک اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آ ج10مئی بروز جمعہ المبارک پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے شہداء کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 9 شہید فوجیوں کے اہل خانہ نے میڈل آف گڈ کنڈکٹ وصول کیا۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ 14 افسران کو ملٹری اسٹار آف ایکسی لینس اور 19 افسران کو ملٹری ایکسیلنس میڈل سے نوازا گیا۔